اقراء عزیزکی ‘گود بھرائی’۔۔ ننھے مہمان کی جولائی 2021 میں آمد

May 02, 2021 | 11:50:AM
اقراء عزیزکی ‘گود بھرائی’۔۔ ننھے مہمان کی جولائی 2021 میں آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وقت سے پہلے نہیں۔۔ نصیب سے زیادہ نہیں۔۔پاکستان شوبز  انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقراء عزیز کے خاوند اور  میزبان و اداکار  یاسر حسین نے اہلیہ کے امید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے،گود بھرائی رسم کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسرحسین نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ جلد پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔اس جوڑی نے انسٹاگرام پراقراء کی گود بھرائی کی رسم کی دلکش تصاویر اپنے فالوورز کیلئے شیئرکیں جو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔اقراء نے یاسرکے ساتھ تصویرشیئرکی جس میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ امید سے ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ ان کے یہاں بچے کی پیدائش جولائی 2021 میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ  یاسر حسین کی جانب سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یاسر حسین نے مزید لکھا کہ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔یاسر حسین کا مزید کہنا تھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس بار توکرم نوازی بے مثال ہے۔

خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور  یاسر سال 2019 کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔