ایران میں زمینی فوج بھیجنا ہماری ضرورت بن سکتا ہے، امریکی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران پر جلد بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں ایران میں زمینی فوج نہ بھیجنے کی بات نہیں کروں گا،زمینی فوج بھیجنا ہماری ضرورت بن سکتا ہے۔
وائٹ ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاایران کے دور مار میزائل ناقابل معافی خطرہ ہیں،ایران کی میزائل صلاحیتوں کی تباہ کررہے ہیں،ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنارہا تھا،امریکا کے 4 اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایپک فیوری حملے میں ایران کے 49 سینئر رہنماؤں کو ہلاک کیا ہے۔