ہیپی وائف، ہیپی لائف، شاہین شاہ آفرید ی نے خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا 

Mar 02, 2023 | 21:51:PM
ہیپی وائف، ہیپی لائف، شاہین شاہ آفرید ی نے خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا 
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کے بعد خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا ہے کہ ہیپی وائف، ہیپی لائف۔ 
ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی سے شادی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے سوال کیاگیا تو اس موقع پر انہوں نے مذاقاً کہا کہ میں نے اپنے ہاتھ کھڑے کردیے، اس کا جواب نہیں دے سکتا۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ہیپی وائف، ہیپی لائف۔
پاکستان سپر لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ راشد خا ن کے آنے سے ہماری ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بطور کپتان آپ کو صرف کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کا نہیں سوچنا ہوتا بلکہ بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے کہ وہ کیسے آگے آئیں گے اور پرفارم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا رہوں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح گزشتہ ماہ کراچی میں ہوا تھا جبکہ رخصتی انشا کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی