کولمبیا میں ٹیک آف کے دوران طیارہ گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک

Jun 02, 2026 | 15:13:PM
کولمبیا میں ٹیک آف کے دوران طیارہ گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کولمبیا میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق کولمبیا کے فضائی حادثات کی تحقیقات کے ادارے نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا  جب سیسنا 206 طیارہ وسطی کولمبیا کے میٹا کے دارالحکومت ویلاویسین سیو سےلا ماکارینا جا رہا تھا کہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے کے بعد فضائی حادثات کی تحقیقات کے ادارے نے ہنگامی پروٹوکول نافذ کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:جائیں تو جائیں کہاں؟ آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

 ٹیم حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تکنیکی شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات جمع کرے گی۔