نجی کمپنیوں کی منافع خوری عروج پر، آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

Jun 02, 2026 | 15:02:PM
نجی کمپنیوں کی منافع خوری عروج پر، آٹا 200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں گندم کا زیادہ سے زیادہ ریٹ تقریباً 4 ہزار روپے فی من ہے، تاہم نجی کمپنیاں آٹا 7 ہزار 200 سے 8 ہزار روپے فی من تک فروخت کر رہی ہیں، جس سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

متعدد نجی برانڈز اور کمپنیاں آٹا 200 روپے فی کلو تک فروخت کر رہی ہیں، جبکہ 5 کلوگرام کا تھیلا ایک ہزار روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کیلئے خوشخبری! 50 ہزار الیکٹرک بائیکس، 5 ہزار ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ 

شہریوں کا مؤقف ہے کہ گندم کی نسبت آٹے کی قیمتوں میں یہ اضافہ غیر متناسب ہے اور متعلقہ اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔