افغانستان ٹیم بھارت میں ہی بھارت کی میزبان

Jun 02, 2026 | 12:36:PM
افغانستان ٹیم بھارت میں ہی بھارت کی میزبان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان اپنی کرکٹ سیریز کی میزبانی بھارتی دارالحکومت دہلی میں کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان ستمبر میں پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھارت کی میزبانی کرے گا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹونٹی میچز 13،  16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

علاوہ ازیں افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کے لیے بھارت کا دورہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم گلو کار بن گئے، ساتھی کھلاڑیوں کے دلچسپ تبصرے

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے جوابی دورے کے لیے بھارتی بورڈ سے رابطہ کیا تھا۔

 دونوں بورڈز کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور سیریز کے لیے بات چیت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ اپنی سیریز کی میزبانی ماضی میں بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کرتا رہا ہے۔

بھارت میں افغانستان نے آئر لینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کی ہوئی ہے۔