نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں پیش رفت

Jun 02, 2025 | 15:27:PM
نادیہ حسین اور شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں پیش رفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

نادیہ حسین اور دیگر ملزمان پیش ہوئے،عدالت نے نادیہ حسین، امتیازاحمد اور فیصل کی درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں پر فیصلہ 11 جون کو سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی

واضح رہے کہ نادیہ حسین،امتیاز احمد اور فیصل عبوری ضمانت پر ہیں،استغاثہ کے مطابق امتیاز اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے عاطف خان کے ساتھ مل کر فراڈ کیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔