بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کیوں کیا؟ سلمان علی آغا نے جواب دیدیا

Jun 02, 2025 | 09:51:AM
بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کیوں کیا؟ سلمان علی آغا نے جواب دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ساتھی کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ تعلقات اور انہیں انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔

اتوار کو پاکستان نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز  کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کردیا۔

 میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ خوشی بہت ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ہمیں کرکٹ کیسی کھیلنی ہے، فینز کو تفریح مہیا کرنی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

سلمان علی آغا نے ساتھ ہی  سوشل میڈیا پر گردش کرتے اسکرین شاٹس جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سلمان  نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے اور  دونوں کرکٹرز کے درمیان تعلقات اچھے نہیں، کے بارے میں بھی بات کی۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بابر اعظم کو اَن فالو کردیا جس پر جواب دیتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ 'میں نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر کبھی فالو ہی نہیں کیا تو اَن فالو کیا کرنا ہے، لوگ ایسی ہی  باتیں کرتے رہتے ہیں'۔ 

سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر میرا 2008سے اسکول کا دوست ہے، تب تو اتنا سوشل میڈیا بھی نہیں تھا، بس لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے بابر کو اَن فالو کر دیا، ایسا کچھ نہیں ہے، میں نے میچ سے پہلے بابر سے بات کی تھی، ہم یہ ساری چیزیں دیکھ کر صرف ہنستے ہی ہیں۔