معروف اداکارہ منال خان نے اپنی سکن کیئر روٹین شیئر کردی

Jun 02, 2023 | 19:27:PM
معروف اداکارہ منال خان نے اپنی سکن کیئر روٹین شیئر کردی
سورس: @youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ منال خان نے اپنی ہفتہ وار سکن کیئر روٹین شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ منال خان نے اپنے پہلے  وی لاگنگ میں  سکن کیئر سے متعلق ویڈیو شیئر کردی ۔ وی لاگ میں منال خان کا کہنا ہے کہ" انہوں نے وی لاگنگ اپنے مداحوں کی پُر زور فرمائش پر شروع کی ہے، اس میں اُن کے شوہر احسن محسن اکرام کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے، اُن کے شوہر نے بھی اُنہیں وی لاگنگ کے لیے بہت کہا جس کے بعد اب وہ اپنا پہلا وی لاگ بنا رہی ہیں۔"

اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں سکن کیئر روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ میں بتایا کہ" وہ ہفتے میں کم از کم ایک بار یہ روٹین ضرور دہراتی ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا، خریداروں کی نیندیں اڑ گئیں

منال خان کی سکن کیئر روٹین میں کلینزنگ، اسکربنگ، کلے ماسک اور ہائیڈریشن ماسک شامل تھا۔وی لاگ کے آخر میں منال خان نے اپنے ناظرین سے بھی سکن کیئر سے متعلق مشورے اور خود کے لیے تجاویز مانگیں۔

واضح رہے کہ منال خان کے اس وی لاگ کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں یوٹیوب صارفین نے دیکھ لیا ہے۔