­­­احد رضا میر کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی

Jun 02, 2023 | 15:48:PM
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے نئے بین الاقوامی پروجیکٹ کی پہلی جھلک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔ ان کی ساتھی فنکارہ رمشا خان کی جانب سے دی جانے والی نیک خواہشات سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے نئے بین الاقوامی پروجیکٹ کی پہلی جھلک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔ ان کی ساتھی فنکارہ رمشا خان کی جانب سے دی جانے والی نیک خواہشات سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار احد رضا میر نے اپنی نئی برطانوی ­­ویب سیریز ’ورلڈ آن فائر‘ کے سیزن 2 سے تصویر شیئر کی، جو کہ رواں سال 15 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں احد رضا میر ملٹری یونیفارم زیب تن کیے ہوئے ہیں، جبکہ ان کے چہرے پر بھی نشانات واضح ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

احد رضا میر کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے جہاں ان کے مداحوں نے انہیں اس پروجیکٹ پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں ان کی ساتھی فنکارہ رمشا خان کی جانب سے دی جانے والی نیک خواہشات سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے رمشا خان اور احد رضا میر کی جوڑی کے مداح بے پناہ خوش دکھائی دیئے اور ان سے ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے کی التجاہ کرتے دکھائی دیئے۔

خیال رہے کہ احد رضا میر 6 اقساط پر مبنی اس سیریز میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کے کردار میں، لٹل مرمیڈ اسٹار جونا ہور کنگ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔