سی ڈی اے صفائی مہم میں ناکام ، الٹا شہریوں پر جرمانے لگانے کا فیصلہ کر لیا

Jun 02, 2023 | 15:03:PM
سی ڈی اے صفائی مہم میں ناکام ، الٹا شہریوں پر جرمانے لگانے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی صفائی کرنے میں ناکام ، الٹا شہریوں پر جرمانے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بڑا فیصلہ کر لیا، کچرا ٹھکانے نہ لگانے اور عوامی مقامات پر پھینکنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا، بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھی بھیجا جائے گا۔ سی ڈی اے  نے نیا شاہی حکم جاری کر دیا کہ شہر کی صفائی کا ٹھیکہ پرائیوٹ کمپنی کو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے کی نااہلی، اسلام آباد میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار

ذرائع کے مطابق سزا اور جرمانوں کی نوعیت کا فیصلہ سینیٹیشن ڈپارٹمنٹ کرے گا، پرائیوٹ کمپنی بھی کچرا پھیلانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کر سکے گی۔

خیال رہے کہ چئیرمین سی ڈی اے نے پرائیوٹ کمپنی کی سہولت کے لیے ایس آر او بھی جاری کر دیا  ہے۔ ایس آر او میں سزا اور جرمانے کا اختیار سینیٹیشن ڈپارٹمنٹ کو تفویض کر دیا گیا۔