سی ڈی اے کی نااہلی، اسلام آباد میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار

Jun 02, 2023 | 12:27:PM
سی ڈی اے کی نااہلی، اسلام آباد میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 149 ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق زون فور میں سب سے زیادہ 85 غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیاں موجود ہیں۔

اسکے علاوہ زون ون میں 20، زون ٹو میں 7، زون تھری میں 7 اور زون فائیو میں 30 غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیفالٹر اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹائرلاک کرکے ٹیکس ادائیگی تک بند  کرنے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق 149 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پلاٹوں کی فروخت اور مارکیٹنگ میں اب بھی مصروف ہیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق سوسائٹیز نے لے آوٹ پلان کی منظوری لی نہ این او سی لیا، اس حوالے سے عوام کو پبلک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے، عوام پلاٹوں کی خرید و فروخت سے قبل سوسائٹی کی حیثیت چیک کرلیں۔ کسی بھی نقصان کی صورت میں سی ڈی اے ذمہ دار نہیں ہے۔