عمران بتائيں 3 ٹکڑوں کا نظریہ کس نے آپ کو دیا، مریم نواز کا سوال

Jun 02, 2022 | 15:13:PM
عمران بتائيں 3 ٹکڑوں کا نظریہ کس نے آپ کو دیا، مریم نواز کا سوال
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائيں یہ تین ٹکڑوں والا نظریہ کس نے آپ کو دیا ہے، یہ کس کا نظریہ ہے ؟ کیا یہ نظریہ آپ کو زیڈ گولڈ اسمتھ نے دیا ہے یا اسرائیل نے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پوری قوم نے عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا ہے قوم میں غصہ ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ دماغی ماہرین کا بورڈ عمران خان کا ذہنی اور نفسیاتی معائنہ کرے، اقتدار کے چلے جانے پر عمران خان حواس کھوچکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ دماغی، نفسیاتی امراض کے ماہرین کا عمران خان کے لیے ایک بورڈ بنائے، انہوں نے پاکستان کے لئے دی گئی قربانیوں کی توہین کی ہے۔ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ اقتدار تو اس کا کبھی تھا ہی نہیں، عمران خان اقتدار کے شروع کے 30 دن میں ناکام ہوا اور اب اقتدار چلے جانے کے بعد 30 دن میں پھر بے نقاب ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے 3 ٹکڑے ہونے کا خواب دیکھنے والے کی جماعت کے تین ٹکڑے ہوں گے، یہ بات کرنے والے اور اس کی جماعت کے 300 ٹکڑے ہوں گے۔