پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں ملنے پر ن لیگ ایوان میں اکثریتی جماعت بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)وفاق میں مخصوص نشستوں کے بعد پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی ،ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی، ن لیگ 125 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
سنی اتحاد کونسل 85 نشستوں کے ساتھ ایوان میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی، پیپلزپارٹی 74 نشستوں، ایم کیو ایم 22، جےیوآئی 11، ق لیگ 5 نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں موجود ہے۔
آئی پی پی 4، باپ ، پی کے میپ، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، ایم ڈبلیو ایم، ضیاء لیگ ایک ایک نشست کے ساتھ ایوان میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں 4 آزاد امیدوار موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری