مری کے جنگلات میں آگ بھڑ ک اٹھی

Jul 02, 2021 | 12:29:PM
مری کے جنگلات میں آگ بھڑ ک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مری چھرہ پانی کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ۔

تفصیلات کے مطابق گرمائی سیز ن کے آغاز کے ساتھ ہی مری کے مختلف جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے مری کے قریب چھرہ پانی کے مقام پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی فوری طور پر ریسکیو 1122 کی دو فائر ٹینڈرز اور ایک ایمرجنسی ایمبولینس مری روانہ کر دی گئیں تاکہ آگ پر بروقت قابو پایا جا سکے۔

خیال رہےمحکمہ جنگلات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ سے چھوٹے بڑے ہزاروں درختوں کو نقصان پہنچا ہےجنگل میں آگ بھڑکنے سےپودے اور  جنگلی حیات بری طرح متاثر  ہوئی ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اورمحکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے آگ لگنے کے واقعات کوروکنے اورجنگلات کو بچانے کیلئے فوری طورپر آگ بجھانے کے اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:    عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں،عثمان بزدار