بائیک چوری کا ملزم ٹھٹہ جیل میں مبینہ تشدد سے جاں بحق، ورثا کا تحقیقات کا مطالبہ

Jan 02, 2026 | 18:36:PM
بائیک چوری کا ملزم ٹھٹہ جیل میں مبینہ تشدد سے جاں بحق، ورثا کا تحقیقات کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار 30 سالہ علی بخش ٹھٹہ جیل میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا، اہل خانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ٹھٹہ جیل میں گزشتہ روز موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ایک قیدی مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق قیدی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جبکہ اہلِ خانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سجاول سے تعلق رکھنے والے تیس سالہ علی بخش گوچاریو کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کر کے ٹھٹہ جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ مبینہ تشدد کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔

ورثاء کا الزام ہے کہ گرفتاری کے بعد علی بخش کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوا ہے۔

جاں بحق قیدی کی لاش جب گھر پہنچی تو علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ گھر میں کہرام مچ گیا۔ مرحوم علی بخش شادی شدہ تھا اور دو بیٹوں اور چار بیٹیوں کا باپ تھا۔

ورثاء نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علی بخش گوچاریو کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں حسین کوچاریو میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : لینڈ ریونیو سروس کے چار افسران کےتقرر و تبادلے