چینی کی قیمت میں کمی اور وافر سٹاک پر اسحاق ڈار کا اظہارِ اطمنان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کے سٹاک اور مارکیٹ میں اس ضروری کموڈٹی کی قیمت پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔
نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں چینی کے موجودہ سٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔
اسحاق ڈار جو پہلے وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے ہیں، انہوں نے اجلاس میں پیش کئے گئے اعداد و شمار اور رپورٹس کا بغور جائزہ لیا اور ملک میں موجود چینی کے زخیرے اور قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو کسانوں سے مناسب قیمتوں پر گنا خریدنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزیر اور معاون خصوصی طارق باجوہ بھی شریک ہوئے۔
