پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی و ترقی کے قواعد تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بابر شہزاد ترک)وفاقی ہسپتالوں اور محکموں کے پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی و ترقی کے قواعد تبدیل کردیئے گئے۔
وفاقی وزارت صحت نے پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی اور ترقی کے قواعد میں ترمیم کر دی اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت صحت نے ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 14 سے 17 تک کی بھرتی اور ترقی کے قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے،پرنسپل ٹیکنیشن گریڈ 17 کی خالی اسامیوں میں سے 80 فیصد پر محکمانہ ترقی کے ذریعے بھرتی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 فیصد خالی اسامیوں پر براہ راست فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی جائے گی،چیف ٹیکنیشن گریڈ 16 کی تمام خالی اسامیوں پر محکمانہ ملازمین کو ترقی کے ذریعے تعینات کیا جائے گا،پرنسپل ٹیکنیشن گریڈ 17 کی اسامی کیلئے متعلقہ شعبے میں سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی (16 سال تعلیم) لازمی قراردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری کالجز میں نرسنگ کی مفت تعلیم ختم کردی گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق براہ راست بھرتی اور محکمانہ ترقی کیلئے امیدوار کی عمر کی حد 30 سال مقررکی گئی ہے۔