غیر ملکی شہریوں کیلئے ویزا فری قیام کے قوانین تبدیل 

Jan 02, 2026 | 09:45:AM
 غیر ملکی شہریوں کیلئے ویزا فری قیام کے قوانین تبدیل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وسطی ایشیائی ملک کرغیزستان نے غیر ملکی شہریوں کیلیے ویزا فری قیام کے قوانین تبدیل کر دیے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرغیزستان کی وزارتِ خارجہ نے کابینہ کے 31 دسمبر 2025 کو منظور شدہ فیصلے کے نفاذ کا اعلان کردیا جس کے تحت ملک میں غیر ملکی شہریوں کے قیام سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔
فیصلے کا مقصد مائیگریشن کے عمل کو بہتر اور منظم بنانا، غیر ملکی شہریوں کے قیام کی شرائط میں شفافیت لانا اور ملکی قوانین کو کرغیزستان کی ریاستی مائیگریشن پالیسی کے کلیدی اہداف کے مطابق بنانا ہے۔
تبدیلی کے تحت غیر ملکی شہری اب ہر 30 دنوں تک بغیر ویزا اور بغیر رہائشی اجازت نامے کے کرغیزستان میں داخل ہونے اور قیام کرنے کے اہل ہوں گے، قیام کی یہ مدت ان کی آمد کی تاریخ سے شمار ہوگی۔
اجازت کی مدت ختم ہونے پر غیر ملکیوں کیلئے درج ذیل اقدامات ضروری ہوں گے:
وہ کرغیزستان کی حدود سے باہر چلے جائیں،یا پھر ملکی قانون کے مطابق متعلقہ دستاویزات حاصل کریں جن میں ویزا، رہائشی اجازت نامہ، عارضی رہائشی اجازت نامہ یا دیگر قانونی اجازت نامے شامل ہیں،تبدیلی ان بین الاقوامی معاہدوں پر اثر انداز نہیں ہو گی جن میں داخلے یا قیام کی مختلف شرائط طے کی گئی ہیں، یہ قوانین ان افراد پر لاگو نہیں ہوں گے جو ملازمت، تعلیم یا دیگر ایسی سرگرمیوں کیلئے ملک میں داخل ہو رہے ہیں جن کیلئے خصوصی اجازت نامے درکار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش، کہیں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، رابطہ سڑکیں بند
وزارت خارجہ نے غیر ملکی شہریوں اور ان کی میزبانی کرنے والے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کرغیزستان میں قیام کیلئے مقررہ وقت کی سختی سے پابندی کریں اور سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت ان نئے ضوابط کو مدنظر رکھیں تاکہ ملک کے مائیگریشن قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔