الیکشن2024؛ بلاول بھٹو  کی لاہور میں جلسہ، NA127 کے صوبائی امیدواروں پر مشاورت

Jan 02, 2024 | 23:31:PM
Bilawal Bhutto, Pakistan Peoples Party, City42
کیپشن: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے رہنماؤں کا چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچنے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔ منگل کی شام انہوں نے  پی پی پی لاہور کے مختلف رہنماؤں سے اہم ملاقات کی جس میں لاہور کی سیاسی صورتحال اور  لاہور کے مختلف حلقوں کے انتخابی لائحہ عمل پر  غور کیا گیا۔ 

 پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو  نے جنوری کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے این اے 127 میں جلد الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت میں این اے 127 میں آنے والے صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں ذوالفقار علی بدر، حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھرکی، اسلم گل، جمیل منج، میاں مصباح ، حافظ غلام محی الدین ، عزیزالرحمان چن، فیصل میر، خالد جاوید جان، قاسم گیلانی، نایاب خالد جان، عائشہ چوہدری اور میاں خالد  شامل تھے۔