بلاول بھٹو نے آج ہی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا

Jan 02, 2024 | 17:42:PM
بلاول بھٹو نے آج ہی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی لاہور کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس آج شام بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں طلب کیا ہے ،اجلاس میں این اے 127 سمیت لاہور کے دیگر حلقوں کے حوالے سے انتخابی مہم پر مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں پیپلز پارٹی لاہور کے امیدواروں کی فہرست بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی جائے گی،پیپلز پارٹی لاہور کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے،اجلاس میں پیپلز پارٹی لاہور کے قائدین کے درمیان اختلافات کو ختم کروانے کا بھی امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے بلا واپس لینے کا حکم ،لاہور ہائیکورٹ سے بھی اہم فیصلہ آ گیا