جائیداد کے تنازع پر 2سگی بہنیں قتل 

Jan 02, 2024 | 15:12:PM
 جائیداد کے تنازع پر 2سگی بہنیں قتل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیراعوان)ایبٹ آباد میں جائیداد کے تنازع پر 2سگی بہنوں  کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل حویلیاں کی حدود ملکاں گاؤں محلہ نجوالی میں پیش آیا،ملزم نے اپنی بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کیا،ایبٹ آباد پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،لاشیں آر ایچ سی حویلیاں منتقل کر دیا گیا، جائیداد کے تنازع پر دو سگی بہنوں مسمات نسیم جان زوجہ محمد زرین اور کنیزہ بی بی دختر سبزعلی کو ملزم شرین ولد لال دین نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

 مقتولہ کے ورثاء سیف اللہ  نےتھانہ رجوعیہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے  کہا کہ ملزم ہمارے گھر میں پستول لے کر داخل ہوا اور معمولی تلخ کلامی کے بعد میری والدہ اور خالہ کو گولیاں مار کر موقع پر قتل کر دیا جس پر تھانہ رجوعیہ نے ناکہ بندی کرکے ملزم شرین ولد لال دین کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر نامزد ملزموں بنارس اور منصف ساکنان جھنگڑا کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے پاس بَلا رہے گا یا نہیں؟  پشاور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی