سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ

Jan 02, 2023 | 17:57:PM
سونے, چاندی, قیمت , بڑا ,اضافہ, صرافہ بازار
کیپشن: سونا اور چاندی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نئے سال کا پہلا کاروبار دن ، سونا مزید مہنگا  ہو گیا،سونے اور چاندی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 1824 ڈالر فی اونس پر برقرار رہنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں  مہنگا کردیا گیا،ایک تولہ سونا 3300 روپے مہنگا ہوگیا،ایک تولہ سونا پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح قائم ہوگئی،دس گرام سونا 2829 روپے اضافے سے 1لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ 

دوسری جانب  ایک تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 2100 روپے کی بلدن ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 
پاکستان میں سونے کی یقمت دبئی سے 6500 روپے زائد قیمت ہوگئی ہے۔