دوسرا ٹیسٹ: کونوے 122 رنز بناکرآؤٹ، کیویز نے 240 رنز بنالیے

Jan 02, 2023 | 09:54:AM
دوسرا ٹیسٹ: کونوے 122 رنز بناکرآؤٹ، کیویز نے 240 رنز بنالیے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ای ایس پی این
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں جاری ہے اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان کے 204 رنز بنالیے۔پاکستان کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی، انہوں نے ٹام لاتھم کو 71 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس وقت کریز پر سنچری اسکور کرکے ڈیوون کونوے موجود ہیں جب کہ ان کا ساتھ کین ولیمسن دے رہے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز  حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔