وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، اہم فیصلے متوقع

Jan 02, 2023 | 00:25:AM
وزیراعظم شہباز شریف، قومی سلامتی کمیٹی، اہم اجلاس، دوبارہ،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا ،اجلاس میں سفارشات پر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جاے گی اور اس بارے میں متعلقہ وزارتیں اپنی رپورٹ پیش کرینگی ۔

اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ،اس کے علاوہ پاک افغان سرحدی امور پر بھی مشاورت ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کا آغاز کردیا