بلاول بھٹوکا زخمی لیگی رکن اسمبلی بلال یاسین کوفون۔۔ خیریت دریافت کی

بیگم نصرت شہباز اور سلمان شہباز نے بھی فون کیا، بلال یاسین

Jan 02, 2022 | 23:06:PM
بلال یاسین۔خیریت۔نصرت شہباز۔سلمان۔حملہ۔زخمی
کیپشن: بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کو ٹیلیفون کیا۔
بلال یاسین کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں بلاول نے خیریت دریافت کی اور حملے کی مذمت بھی کی۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں اسلم گل نے بھی عیادت کی۔بلال یاسین کے مطابق بیگم نصرت شہباز اور سلمان شہباز نے بھی فون پر خیریت دریافت کی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے موہنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ میں رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین زخمی ہوگئے تھے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ آگیا۔۔پنجاب سمیت ملک کے اکثر حصوں میں کل سے بارشیں