بینک اورمالیاتی ادارے بند رہیں گے 

Jan 02, 2022 | 22:21:PM
بینک۔ششماہی کھاتے۔لین دین۔بند۔رپورٹ
کیپشن: بنک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)اسٹیٹ بینک کے اعلان کے مطابق بینک اور مالیاتی ادارے پیر کو بند رہیں گے ۔
نئے سال کے پہلے روز تمام بینک،ڈی ایف آئیز ،ایم ایف بیز عوام سے لین دین کیلئے بندرہتے ہیں تاہم یکم جنوری 2022 کوہفتہ اور اس کے ساتھ 2جنوری کواتوار کی معمول کی تعطیلات کے باعث پیر کوتمام بینک اورمالیاتی اداروں کوعوام سے لین دینے کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔بینکوں اور مالیاتی اداروں کا عملہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آکر اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرے گا تاہم عوامی لین دین نہیں ہوگا۔
بینک اورمالیاتی ادارے تین روز کی تعطیلات کے بعد منگل کو کھلیں گے۔یادرہے کہ یکم رمضان ، مالی سال کے پہلے روز یعنی یکم جولائی کو بھی اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام بینک اور مالیاتی بند رہتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کب کب ہوگی۔۔شیڈول جاری