جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Feb 02, 2022 | 11:13:AM
جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: جسٹس عمر عطا بندیال فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)صدر مملکت عارف علوی نےجسٹس عمر عطا بندیال سے حلف لیا۔ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں شرکت کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال چار دسمبر 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے نومبر 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا لیکن ملک میں عدلیہ اور آئینی حکمرانی کی بحالی کے لیے وکلا اور سول سوسائٹی کی تحریک کے نتیجے میں انہیں لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بحال کر دیا گیا۔

انہوں نے جون 2014 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر اپنی ترقی تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر دو سال خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر کےتعلیمی اداروں میں سکول سیفٹی مہم کا آغاز

1983 میں وہ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ کے طور پر داخل ہوئے تھے اور چند سال بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ کے طور پر لاہور میں وکالت شروع کی۔ اس دوران جسٹس عمر عطا بندیال زیادہ تر کمرشل، بینکنگ، ٹیکس اور پراپرٹی کے معاملات نمٹاتے تھے۔ 1993 کے بعد اپنے عہدے پر فائز ہونے تک جسٹس عمر عطا بندیال نے بین الاقوامی تجارتی تنازعات کو بھی سنبھالا۔ وہ ثالثی کے معاملات میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور لندن اور پیرس میں بین الاقوامی ثالثی ٹربیونلز کے سامنے بھی پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا طوفانی سپیل شروع۔سلسلہ کب تک چلے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑا الٹی میٹم دیدیا

سپریم کورٹ کے قانون کے مطابق جسٹس عمر عطابندیال 63 سال کی عمر میں دو فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک ایک سال چھ ماہ اور 25 دن کے لیے چیف جسٹس رہیں گے۔

 لاہور ہائی کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی، پشاور اور لاہور کے مختلف سکولوں سےحاصل کی اور لاہور سے ہی بی اے کیا۔امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری اور اس کے بعد برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے لا اور لنکنز اِن لندن سے بیرسٹر ایٹ لا کی ڈگریاں حاصل کیں۔