سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

Feb 02, 2021 | 19:00:PM
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے نئی جماعت بنانے کی تصدیق کردی۔سندھ و بلوچستان کے سیاسی رہنماﺅں کو ساتھ ملا کر عوام کے حقوق کیلئے نیا پلیٹ فارم تشکیل دینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق نواب ثنا اللہ خان زہری نے خضدار میں مولہ ہاﺅس اور جتک ہاﺅس میں میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سنجیدہ و کہنہ مشق سیاستدانوں ایک پلیٹ فارم پر آنے کےلئے رابطے  میں ہیں۔اہم شخصیات سے حقوق کے حصول و نظریاتی جماعت کے لئے مشاورت جاری ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو غرور نے بیساکھیوں پر لا کرکھڑا کردیا ہے۔پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں  ، وہ وقت پاس کررہی ہے۔آصف علی زرداری اپنی جماعت کو بہتر منزل کی جانب لیجائیں گے۔