کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ، مسکان شیخ سمیت 4  ٹک ٹاکرقتل

Feb 02, 2021 | 13:25:PM
کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ، مسکان شیخ سمیت 4  ٹک ٹاکرقتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کراچی کے علاقے گارڈن کے قریب نامعلوم افراد کی کارپرفائرنگ سے 4 معروف ٹک ٹاکرقتل کر دیئے گئے۔قتل ہونیوالوں میں ایک خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر مسکان شیخ کے نام سے کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع انکل سریا ہسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے ایک ہنڈا سٹی کار نمبر AEN-548پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرجاں بحق ہوگئے۔32 سالہ مسکان شی  لانڈھی کی رہائشی تھی۔ زخمیوں کی شناخت 29 سالہ صدام حسین، 24 سالہ سید ریحان شاہ اور 25 سالہ عامر خان کے نام سے کی گئی۔  تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ مقتول صدام حسین  بلاک ڈی محلہ گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور مشہور ٹک ٹاکرتھا۔مقتول عامرخان بوری بنگلہ پٹیل پاڑہ  جبکہ مقتول سید ریحان شاہ محلہ توحید نگر گلشن غازی کالونی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔

عینی شاہدین کے مطابق  کار کے ہسپتال کے گیٹ کے سامنے رکتے ہی مسلح افراد نے رکشے سے اترکرکار کو گھیرے میں لے کر اس میں سوار افراد کو نیچے اتار کر گولیاں مار دیں اوررکشا  میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔