وزیراعظم کا سری لنکا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، مشکل گھڑی میں عوام کیساتھ کھڑے ہیں

Dec 02, 2025 | 21:17:PM
وزیراعظم کا سری لنکا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، مشکل گھڑی میں عوام کیساتھ کھڑے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف   نےسری لنکا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں  سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم نے سری لنکا میں امدادی کاروائیوں کےحوالےسے متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سری لنکا میں سمندری طوفان "دتوا" (Ditwa)  سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی جانب سے امدادی کاروائیوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر   وزیر اعظم نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو مرحلے کے بعد  پاکستان متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا ۔اجلاس کو پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں پر بریفنگ  دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کل سری لنکا روانہ ہو گی،کمرشل بحری جہاز کے ذریعے مزید مزید امدادی سامان بھی کل روانہ ہو گا ،پاک بحریہ کا جہاز سیف، سری لنکا میں تعیناتی کے دوران سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سر گرمیوں میں مصروف ہے ،پاک بحریہ کے جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر نے سری لنکا میں پانچ دن سے پھنسے خاندان کو بچا لیا تھا،پاکستان سری لنکا میں ریلیف اور ریسکیو مدد جاری رکھے گا ۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی، چیئرمین NDMA اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰٰ سخت برہم ۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں