مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارے میں 37.17 فیصداضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ گیا ،جولائی سے نومبر تک تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جولائی تا نومبر 2025 میں تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا ہے،وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمارجاری کر دیئے ،نومبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 32.79 فیصدکااضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 11.86 فیصد کم ہوا، گزشتہ مہینے تجارتی خسارے کا حجم 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی تا نومبر 2025 میں درآمدات 13.26 فیصد بڑھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تانومبرمیں درآمدات کاحجم 28 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا،نومبر 2025میں درآمدات 5 ارب25 کروڑ30لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا نومبر 2025 میں ملکی برآمدات 6.39 فیصد کم ہوئیں، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔
نومبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں15.35 فیصد کی کمی ہوئی،گزشتہ ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 15.80فیصد کم ہوئیں، نومبر 2025 میں ملکی برآمدات کاحجم 2 ارب39 کروڑ80لاکھ ڈالرز رہا۔
یہ بھی پڑھیں :ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں