برطانیہ میں شدید برفباری کا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں برفباری کا امکان ہے۔
اس موقع پر درجہ حرارت منفی دو ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، دوسری جانب امریکا کی کئی وسطی اور شمالی ریاستیں اس وقت شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔
ان ریاستوں میں دو فٹ سے زائد برف نے گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو ڈھانپ لیا ہے، مختلف ریاستوں میں برفباری اور سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خراب موسم کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں، شکاگو میں نومبر کے مہینے میں برفباری کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نصاب تبدیل ،طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی