امریکی بحریہ کے سیاہ فام پائلٹ کی زندگی پر تیار کردہ فلم ریلیز

Dec 02, 2022 | 12:48:PM
فائل فوٹو
کیپشن: امریکی بحریہ کے سیاہ فام پائلٹ کی زندگی پر تیار کردہ فلم ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکی بحریہ کا بنیادی فلائٹ ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والے سیاہ فام پائلٹ جیسی براؤن کی زندگی پر ہالی ووڈ فلم 23 نومبر کو ریلیز ہوچکی ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے فلم 'Devotion' کے مناظر اور ڈائریکٹر سے گفتگو کی مختصر کلپ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ڈائریکٹر ڈلرڈ نے کہا کہ ہمیں اس زمانے کے لڑاکا طیارے ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی، فلم کی عکسبندی کرنے کا پہلا مرحلہ یہی تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پرانے طیارہ بردار بحری جہاز اس قابل نہیں تھے کہ ان پر جہاز لینڈ ہوسکتے تو ہم نے ریاست جارجیا کی ایک ایئرفیلڈ میں بحری جہاز جیسا ٹاور اور رن وے تیار کیا تاکہ عکسبندی میں یہ سب بالکل اصلی لگے۔اداکار گلین پاول نے کہا کہ فلم میں وہ لڑاکا طیارے استعمال کیے گئے جو آج سے پہلے کسی نے کیمرے پر نہیں دیکھے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہوابازی میں دلچسپی رکھنے والوں اور سابق فوجی افسران کے لیے ہے، انہیں دیکھنا چاہیے کہ ہم نے فلم سیٹ سے کیا کمال کیا ہے، جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔