رمضان میں سگریٹ پینے سے منع کرنے پر قتل، ملزم کو 14 سال قید اور  جرمانے کی سزا 

Aug 02, 2025 | 20:42:PM
رمضان میں سگریٹ پینے سے منع کرنے پر قتل، ملزم کو 14 سال قید اور  جرمانے کی سزا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) ایڈیشنل سیشن جج لاہور شعیب انور قریشی نے چھری سے حملہ کرکے حمیر نثار کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم محمدسلیم کو 14 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی کی عدالت نے فیصلہ میں لکھا ہےکہ ملزم نے ارادے سے قتل نہیں کیا جو چھری استعمال کی وہ کچن میں  استعمال ہوتی ہے ۔لہذا ملزم کے حملے سے مقتول ہلاک ہوا ،اس لیے ملزم کو 14سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔

واضح رہےکہ ملزم کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔مقتول نے رمضان کے مہینے میں ملزم محمد سلیم کو سگریٹ پینے سے منع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے بارے  اے پی سی اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ، سینیٹر عرفان صدیقی