2کمسن بھائی بارشی پانی سے بھرے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق،گھر میں کہرام برپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نارنگ منڈی کے نواحی علاقے کالاخطائی میں تالاب میں نہاتے دو کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ المناک واقعہ نارنگ منڈی کے نواحی علاقے کالاخطائی میں پیش آیا،بچے گھر کے پاس بنے بارش سے بنے پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے،نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے،بچوں کی عمریں 8 اور 9 سال ہے۔علاقہ مکینوں نے بچوں کو پانی سے نکالا لیکن دونوں بچے جانبر نہیں ہو سکے۔دونوں بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا پی پی 87 سسے ملک احمد خان بھچر کی سیٹ پر اہم خاتون کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ