سفارتی اور معاشی کامیابیوں سے دفاعی تیاری تک، پاکستان خطے کی نئی ذمہ دار طاقت

Aug 02, 2025 | 13:57:PM
سفارتی اور معاشی کامیابیوں سے دفاعی تیاری تک، پاکستان خطے کی نئی ذمہ دار طاقت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان نے حالیہ برسوں میں جس دانشمندی، تدبر اور دور اندیشی کے ساتھ عالمی اور علاقائی سطح پر فیصلے کیے ہیں، ان کے مثبت نتائج اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔  عالمی سطح پاکستان کی معاشی بحالی، سفارتی کامیابی اور علاقائی استحکام تسلیم کیا جا ریا ہے۔  

پاکستان کی معاشی سفارت کاری کے سب سے نمایاں اثرات میں سے ایک امریکہ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی ہے۔ امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات پر عائد ٹیرف کو 29 فیصد سے کم کرکے 19 فیصد کر دیا گیا ہے۔  

اس اقدام سے سالانہ ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر تک برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ مزید یہ کہ مالی سال 25-2024ء میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، جبکہ درآمدات صرف 1.8 ارب ڈالر رہ گئی ہیں ۔

 یہ تجارتی توازن پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا واضح ثبوت ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسے ممالک کے مقابلے میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی رعایت اس بات کی علامت ہے کہ دنیا اب پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ بلاسود قرضے کی فراہمی، ہزاروں افراد مستفید

معاشی کامیابی کے ساتھ ساتھ پاکستان نے علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشتگردی کے میدان میں بھی ایک ذمہ دار ریاست کا کردار نبھایا ہے۔ پاکستان نے صرف اپنے داخلی دشمنوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں نہیں کیں بلکہ خطے میں امن کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کیا۔

  معرکہ حق  میں کامیابی اور بھارت کے پروپیگنڈہ پر مبنی “آپریشن سندور” کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان نے عسکری کے ساتھ سفارتی محاذ پر بھی حقیقت پر مبنی اور پختہ حکمت عملی اختیار کی۔  

پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور امن کا ضامن بن چکی ہے۔ 
  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مستحکم اور غیر متزلزل ہے۔

امن کی خواہش کے ساتھ ساتھ پاکستان نے دفاعی لحاظ سے بھی اپنے آپ کو نظرانداز نہیں کیا۔ حالیہ دنوں میں Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اپنی فضائی قوت کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کر رہا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر نہ صرف ہر موسم میں اور رات کے اندھیرے میں دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ جدید میزائل سسٹمز سے لیس ہے۔  پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن قائم رہے، لیکن وہ دفاع سے غافل نہیں ہے یہی جدید عسکری حکمت عملی کا بنیادی اصول بھی ہے۔