ایف سی کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف بڑا آپریشن،11ہلاک، 2 جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے پنجگور کے علاقے گوَڑگو میں خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس میں 11 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایف سی کی 91 ونگ کے جوانوں نے رات گئے دہشتگردوں سے مقابلہ کیا، دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس ذرائع سے بروقت ملی جس کے بعد علاقے میں فوری کارروائی کی گئی۔
دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران ایف سی کے 2 جوان دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے،سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بھاری جانی نقصان دشمن کو اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبیا کے سابق صدرالوارو یوریبے کو 12 سالہ نظر بندی کی سزا