عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Aug 02, 2022 | 19:59:PM
عمران خان ، نااہلی درخواست
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے ، درخواست گزار محمد فائق شاہ نے درخواست میں استدعاکی ہے کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کو 62ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے ۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کو بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر نااہل کیا گیا ۔

درخواست گزار کا کہناتھا کہ عمران خان سے بطور سابق وزیراعظم تمام مراعات بھی واپس لی جائیں ۔درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئر مین شپ سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست گزار نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی خط لکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت بھی تحریک انصاف کیخلاف متحرک ہوگئی