صدرعارف علوی کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر اظہار تشویش 

Aug 02, 2022 | 00:43:AM
صدر مملکت عارف علوی، پاک فوج، ہیلی کاپٹر، لاپتہ، تشویش کااظہار
کیپشن: صدر عارف علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدرمملکت عارف علوی نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدرمملکت نے کمانڈر 12 کور اور دیگر فوجی افسران کی حفاظت کیلئے دعا کی ہے۔صدر عارف علوی سرچ آپریشن کی کامیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔

خیال رہے کہ اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کور بھی سوار ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرکا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔