سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز  سے ن لیگی رہنما زبیر سرور شیخ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

Apr 02, 2026 | 13:36:PM
 سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز  سے ن لیگی رہنما زبیر سرور شیخ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سےمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زبیر سرور شیخ ملاقات کر رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سےمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زبیر سرور شیخ کی لاہور کے علاقے180 ماڈل ٹاؤن میں اہم ملاقات ہوئی جس میں عوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زبیر سرور شیخ نےملاقات میں حمزہ شہباز شریف کو حلقہ 118 میں در پیش مسائل اور ووٹرز لسٹوں میں ردو بدل سے پریشان عوام کی حق تلفی بارے آگاہ کیا،اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکومت کی کارستانیوں کی وجہ سے مسائل کافی حد تک بڑھ گئے ہیں، تمام یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ  اپنے اپنے حلقہ میں غلط ووٹ کے اندراج کی نشان دہی کریں۔
اس موقع پر ندیم ڈار ، احمد ناجی بٹ ، حسن شیخ، وحید بٹ ، نظر شاہ  بھی موجود تھے۔

ن لیگ کے رہنما  زبیر سرور شیخ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لئے کام کیا ہے، چاہے وہ سڑکوں کی تعمیر ہو، توانائی کے شعبے کی ترقی ہو یا عوامی خدمات کی بہتری ہو۔ ان کی حکومت میں عوام کی زندگی میں بہتری کے لئے کام کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنی اول تر ترجیحات میں رکھا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کو ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جائیں۔