اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Apr 02, 2026 | 13:01:PM
 اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقی مایہ ناز بلے باز ریسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
وین ڈر ڈوسن نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور اپنے کیریئر پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 9 اکتوبر 2018 کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیا تھا،اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے،اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 57 ٹی ٹوئنٹی، 71 ون ڈے اور 18 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں:کم بیک ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، 100 فیصد پرفارم کروں گا: شرجیل خان
وین ڈر ڈوسن نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 16 اگست 2025 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا، وہ اہم مواقع پر ذمہ دارانہ کارکردگی کے لیے جانے جاتے تھے،ان کے کیریئر کی ایک نمایاں اننگ 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں دیکھنے کو ملی جہاں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 133 رنز کی شاندار سنچری سکور کی تھی،وین ڈر ڈوسن کو پاکستان سپر لیگ میں بھی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔