بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجےدیوگن کی آج 52ویں سالگرہ 

Apr 02, 2021 | 08:38:AM
بالی ووڈ ہیرو
کیپشن: اداکار اجے دیوگن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلموں کے معروف ایکشن ہیرو  اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریبا تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں، آج ان کی 52ویں سالگرہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق یہ بات کم لوگوں کو ہی جانتے ہیں کہ اجےدیوگن پہلے ہدایت کار بننا چاہتے تھے، اجے دیوگن کا اصل نام وشال دیوگن ہے ۔اجے دہلی میں 2 اپریل 1969 میں کو پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد ویرو دیوگن ہندی فلموں کے معروف سٹنٹ مین تھے جبکہ ان کی ماں وینا دیوگن نے ایک دو فلموں کی فلمسازی بھی کی تھی۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کے سبب اجے دیوگن کا رجحان فلموں کی جانب مائل ہوگیا تھا اور وہ فلم ڈائریکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگے۔اس کے بعد وہ فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر کام کرنے لگے۔
اسی دوران ان کی ملاقات ککو کوہلی سے ہوئی جو ان دنوں اپنی نئی فلم پھول اور کانٹے کی کاسٹنگ میں مصروف تھے اور ایک ایسے اداکار کی تلاش میں تھے جو رومانی کردار کے ساتھ ساتھ ایکشن کے مناظر بھی بخوبی ادا کرسکے۔اجے دیوگن کے بارے میں انہیں پتہ چلا تھا کہ وہ ایکشن اور رقص کرنے میں ماہر ہیں۔انہوں نے اجے کو فلم میں ہیرو کے کردار کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔اپنی پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن شائقین میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں دل والے ، میدان ،  پھول اور کانٹے ، عشق،جان ، ریڈ ، دل جلے، جگر، گول مال 3، جنگ، ہم دل دے چکے صنم اور گول مال5 شامل ہیں، انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کاجل سے شادی کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ اور  عالیہ بھٹ جلد کرن جوہر کی آنیوالی فلم میں نظر آئیں گے