تربیلہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ،سپیل ویز کھول دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد تبسم)ہری پورمیں تربیلہ ڈیم مکمل بھر گیا۔مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی۔
بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا،تربیلا ڈیم کے سپیل ویز شام 6 بجے کھول دیئے گئے۔ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کے پیشِ نظر دریا کے کناروں، پلوں سے دور رہیں ۔پانی کے قریب جانے سے گریز کیا جائے۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ڈیم انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔