پاک بھارت ٹاکرا، جواریوں نے کام شروع کر دیا ، بابر اعظم نے ادھر بھی ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا

Sep 01, 2023 | 22:49:PM
پاک بھارت ٹاکرا، جواریوں نے کام شروع کر دیا ، بابر اعظم نے ادھر بھی ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک بھارت ٹاکرا، جواریوں نے بھی کام شروع کر دیا ،بابر اعظم نے ادھر بھی ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا۔

ایشیا کپ سمیت دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا صبح (ہفتہ) 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا۔ ایشیا کپ میں بھارت کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلہ شروع ہونے سے قبل ہی جوئےکا بازار گرم ہو چکا ہے۔ اب تک عربوں روپے کا جوا پاک بھارت ٹاکرے پر لگ چکا ہے۔ جواریوں نے ٹیمز کی رینکنگ کے علاوہ بلے بازوں اور گیند بازوں کی بھی رینکنگ کر رکھی ہے۔ ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی پر جواریوں نے پرسنٹیج کر رکھی ہے جس کے مطابق سٹے بازی کرنے والوں کو ادائیگی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپر محمد رضوان دستبردار ہو گئے