نیب ترامیم،کس کس نے فائدہ اٹھایا؟رپورٹ جمع

Sep 01, 2023 | 12:16:PM
نیب ترامیم،کس کس نے فائدہ اٹھایا؟رپورٹ جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بنچ کا حصہ ہیں۔نیب ترامیم سے کس کس نے فائدہ اٹھایا؟عدالت میں رپورٹ جمع کرادی گئی ۔

نیب رپورٹ کے مطابق رواں سال30 اگست تک 12 ریفرنس نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے،ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی شامل ہیں،خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا، خواجہ انور مجید کے نیب مقدمات منتقل ہوئے،جعلی اکائونٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب کے دائرہ اختیار سے نکل گیا۔

ضرورپڑھیں:نیب ترمیم کیخلاف درخواست، ہم نے آج کیس ختم کرنا ہے: چیف جسٹس

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے ترامیم کے بعد واپس کر دیا،اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کیخلاف نیب کیس بھی احتساب عدالت سے واپس ہوگیا،رواں سال مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے، نیب ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیے گئے۔