پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کی  نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست

Sep 01, 2021 | 20:12:PM
پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کی  نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 61 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 25رنز بناکر نمایاں رہے۔مشفیق الرحیم 16اور محمد اللہ 14رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے چار اوورز میں سات رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان وسیم اکرم کا نیا روپ دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائےگا۔۔تصاویر وائرل

اس سےپہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ کے صرف دو بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

ٹوم لیتھم اور ہینری نکلس 18،18 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحیم نے تین، شکیب الحسن،نسسیم احمد اورمحمد سیف الدین نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔