2023کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی: بابراعوان

Sep 01, 2021 | 18:23:PM
2023کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی: بابراعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاہے کہ عام انتخابات 2023 میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی، حکومت پاکستان الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرےگی، ایک ووٹ کی برتری سے قانون پاس ہوجائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کاکہناتھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین حکومت پاکستان نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر بنائی،ہم ہر کسی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین دکھانا چاہتے لیکن اپوزیشن نہیں دیکھنا چاہتی۔
بابراعوان نے کہاکہ حکومت اپنے تمام وسائل کا استعمال کرکے شفاف الیکشن کروانا چاہتی ہے،شفاف انتخابات کیلئے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن اس وقت کئی حصوں میں تقسیم ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہئے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی بات کرنا توہین عدالت ہے، جنہوں نے شفاف انتخابات لڑنے ہوتے انہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا خوف نہیں ہے،قانون سازی کے عمل کو پورا کرکے الیکٹرانک ووٹنگ مشین، ای ووٹنگ اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق اس سال دیں گے۔
مشیر پارلیمانی امور نے کہاکہ 2013 عام انتخابات میں سو فیصد دھاندلی ہوئی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کنٹونمنٹ بورڈ ایکٹ کے تحت ہو رہے ہیں جو لوکل گورنمنٹ باڈی سے مختلف ہیں۔بابراعوان نے کہاکہ اپوزیشن سے گزارش ہے کہ کسی ایک ادارے کو تو بخش دیں ،اپوزیشن کنٹونمنٹ بورڈ کو متنازع نہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی موبائل سمز کی روک تھام : خریدار کی بائیو میٹرک کے ساتھ فیس سکینگ کا فیصلہ