سپریم کورٹ ڈیجیٹل اصلاحات ،چیف جسٹس نے ای آفس سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل اصلاحات میں اہم پیش رفت،چیف جسٹس نے ای آفس سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ بھی شریک ہوئیں،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس میاں گل حسن بھی تقریب میں شامل تھے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لا اینڈ جسٹس کمیشن اور این آئی ٹی بی کے درمیان یادداشت پر دستخط ہوئے،ایم او یو کا مقصد عدالتی اعدادوشمار کو یکجا کر کے ایک ڈیش بورڈ تیار کرنا ہے،ڈیش بورڈ کے ذریعے مقدمات کے فیصلوں کی شرح اور زیر التواء مقدمات کے رجحانات کی نگرانی ہوگی،ڈیش بورڈ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مانیٹرنگ پیرا میٹرز کو بھی شامل کرے گا۔
سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیش بورڈ ادارہ جاتی کارکردگی کی نگرانی اور شفافیت کو ممکن بنائے گا،ای آفس سسٹم کے ذریعے فائلوں کی نقل و حرکت اور دفتری امور کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا، سپریم کورٹ ججز کیلئے جلد ایک خصوصی کیس مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:قطر پر حملہ امریکی امن و سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جائے گا، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے