تکنیکی و آپریشنل وجوہات ، کراچی سے روانہ ہونیوالی 11 پروازیں منسوخ

Oct 01, 2025 | 10:16:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات ، کراچی سے روانہ ہونیوالی 11 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609  اورکراچی سے بانکوجانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 شامل ہیں۔
کراچی سے جدہ جانےو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 172 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206اورکراچی سے اسکردو آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 704بھی منسوخ ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:فلپائن میں زلزلے سےتباہی،60 افراد ہلاک،درجنوں زخمی،ہنگامی حالت نافذ
منسوخ ہونےوالی دیگر پروزاوں میں کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125، 123،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143اورکراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 811 بھی شامل ہیں۔